Online Tarbiati Lughat (NLPD OTD - Office Training Dictionary) آن لائن دفتری تربیتی لُغت

National language promotion department of Pakistan ادارۂ فروغِ قومی زبان محمد جمشید عالم | http://www.nlpd.gov.pk/otd/index.ph...

Provided English & Urdu search. تلاش کے خانے میں انگریزی الفاظ یا کسی لفظ کے کچھ حصے ٹائپ کرکے دفتری تربیتی لغت کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے کہ ایسا مواد تیار کیا جائے جو قومی زبان اردو کو سرکاری دفاتر میں رائج کرنے اور قومی زندگی کے زیادہ سے زیادہ حلقوں تک پہنچانے میں آسانیاں پیدا کرے۔ دفتری تربیتی لغت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس لغت کا مقصد سرکاری ملازمین کو تربیتی امور سے متعلق اصطلاحات سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنی دفتری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہوسکیں اور اپنی دفتری کارکردگی کو بھی بہتر بنا سکیں۔ لغت میں انگریزی کی اصطلاحیں اور ترکیبیں جو اردو میں رواج پاچکی ہیں ان میں سے اکثر کو اسی طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ اصطلاحات سادہ، سلیس اور عام فہم انداز میں بیان ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔ اس لغت کو جناب محمد جمشید عالم نے مرتب کیا ہے ۔

Languages
Ingiriisi
Urdu
Urdu
All of ProZ.com
  • All of ProZ.com
  • Eray raadin
  • Shaqooyin
  • Dood-wadaag
  • Multiple search